اسلام آباد:ٹگ وین کی پی آئی اے طیارے کوٹکر، کیٹرنگ گاڑی کو نقصان

  اسلام آباد:ٹگ وین کی پی آئی اے طیارے کوٹکر، کیٹرنگ گاڑی کو نقصان

  

  

 اسلام آباد(این این آئی)ایئرپورٹ پر ٹگ وین بے قابو ہوکر پی آئی اے طیارے سے جاٹکرائی جس سے کیٹرنگ وین کو بھی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ میں پی آئی اے کا ابوظہبی سے آنے والا طیارہ پارکنگ بے نمبر 8 میں پارک تھا کہ بے قابو ٹگ وین طیارے کے باٹم ہولڈ رسے ٹکرائی اور پی آئی اے کیٹرنگ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ذرائع کے مطابق ٹگ وین کا ڈرائیور نیاز علی اچانک بیہوش ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ٹگ وین بے قابو ہوکر جہاز اور کیٹرنگ وین سے ٹکرائی، سول ایوی ایشن ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بے یوش ڈرائیور کو ٹراما سینٹر منتقل کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

 طیارے کوٹکر

مزید :

پشاورصفحہ آخر -