تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو چکی اعلان باقی،مولا بخش چانڈیو

تحریک انصاف کی حکومت ختم ہو چکی اعلان باقی،مولا بخش چانڈیو

  

حیدرآباد(آن لائن)    پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کا زوال ہوجائیگا - انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف کٹھ پتلی وزیراعظم ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کٹھ پتلی چیئرمین بھی ثابت ہو چکے ہیں، عمران خان کی ڈوریں سہولتکاروں اور اے ٹی ایمز کے ہاتھوں میں ہیں -ان خیالات کااظہار انہوں نے  اپنے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا- مولابخش چانڈیو نے مزید کہا کہ سینیٹ کی ٹکٹ کسی اور نے تقسیم کیں اور عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا ڈرامہ رچایاجبکہ سینیٹ کی تمام ٹکٹوں پر تنازعہ اور سندھ سے کاغذات ہی داخل نہ ہونا پی ٹی آئی کی بڑی شکست ہے - انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں یوسف رضا گیلانی کی جیت سے عمران خان حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا -سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ بھان متی کا کنبہ جیسے جوڑا گیا تھا وہ ٹوٹ چکا ہے، عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہو چکا ہے صرف رسمی اعلان ہونا رہتا ہے،جو کہتے تھے پی ڈی ایم  ناکام ہو گئی وہ حکومت کا حشر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے - انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورسابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی مدبرانہ فیصلوں نے حکومت کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

چانڈیو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -