ٹھٹھہ واٹر سپلائی سکیم ٹھیکہ ریفرنس،وکلاء پیش نہ ہونے پرسماعت ملتوی 

ٹھٹھہ واٹر سپلائی سکیم ٹھیکہ ریفرنس،وکلاء پیش نہ ہونے پرسماعت ملتوی 

  

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی سکیم کا ٹھیکہ ہریش کمپنی کو دینے سے متعلق ریفرنس کی سما عت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز اعجاز احمد خان،آصف زرداری و دیگر کیخلاف کیس پر سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولااورنیب کے گواہ ذولفقار علی گوپانگ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہو سکے اوردیگر ملزمان کے وکلاء ہڑتال کی وجہ عدا لت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، اس موقع پر معاون وکیل عبدالرفع کی جانب سے سما عت ملتوی کرنے کی استدعاکی گئی جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی۔

ٹھٹھہ واٹر ریفرنس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -