جاپانی ٹیکنالوجی کے تحت ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ لگائینگے،مرتضیٰ وہاب 

 جاپانی ٹیکنالوجی کے تحت ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ لگائینگے،مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی(این این آئی)ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔مرتضی وہاب نے کہا کہ جاپانی ٹیکنالوجی کے تحت ساحلی پٹی پر اربن فاریسٹ لگائیں گے، پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے یہ منصوبہ مکمل کریں گے، پراجیکٹ کیلئے بیس ایکڑ کی جگہ تلاش کی، جہاں پہلے صرف کچرا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کام میں ہم نیک نیتی سے باہر نکلے تھے، آج تین ایکڑ زمین پر پودے لگادئیے گئے ہیں، ایک لاکھ پودے اس وقت یہاں نرسری میں موجود ہیں، ایک لاکھ پودے ساحلی پٹی کے بیس ایکڑ پر لگائیں گے، کلین کراچی مہم میں کچھ لوگ یہاں کچرا ڈال رہے تھے، اس وقت آپ نے نہیں کہاکہ یہ کے پی ٹی کی زمین ہے۔مرتضی ٰوہاب نے کہا کہ پیچھے کچھ لوگوں نے یہاں جگیاں بنانے کی کوشش کی، تب نہیں کہا کہ کے پی ٹی کی زمین ہے، جب آپ نے دیکھا کہ سندھ حکومت یہاں کام کررہی ہے تو آپ نے کہہ دیا کہ یہ کے پی ٹی کی زمین ہے، کے پی ٹی کا عملہ ویسے نظر نہیں آتا، لیکن یہاں آکر کام کرنے والے عملے کو بار بار ہراساں کیا۔ترجمان سندھ حکومت کے مطابق یہ لوگ سندھ کی زمین پر قابض ہیں اور الزام ہم پر لگاتے ہیں، کراچی پورٹ ٹرسٹ سندھ کی 769ایکڑ زمین پر قابض ہے، پورٹ قاسم اتھارٹی سندھ کی 3960زمین پر قابض ہے سندھ کے جزائر پر قبضے کی کوشش کی، اگر آپ سندھ حکومت کی حدود میں مداخلت کریں گے تو پولیس ایکشن لے گی۔

مرتضیٰ وہاب 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -