معاشی،سیاسی دہشتگردوں کا ہر حال میں احتساب ہوگا،علی محمد 

معاشی،سیاسی دہشتگردوں کا ہر حال میں احتساب ہوگا،علی محمد 

  

بونیر(این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملکی معاشی وسیاسی دہشگردوں کا احتساب کر کے دم لے گی،سابق حکمرانوں نے باہر ممالک میں محلات اور سوئس بینک اکاؤنٹ بنا ئے،ملکی خزانے کو بے دردی سے نہ لوٹاگیا ہوتا، وسائل غریب عوام پر خرچ ہوتے تو ملک کا آج یہ حال نہ ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بونیر کے موقع پر ملکا امازئی میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سادات خاندان کے اہم سیاسی گھرانوں محمد شہزاد باچا،جاوید اقبال باچا،محمد افضل باچا ودیگر نے خورشید خان  اور کبیر خان کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی سے سیاسی دوستی ختم کر کے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔

علی محمد خان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -