کورونا ویکسین،ناجائز منافع خوری پرکڑی نظر رکھیں گے،فیصل سلطان

کورونا ویکسین،ناجائز منافع خوری پرکڑی نظر رکھیں گے،فیصل سلطان

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہم نظر رکھیں گے کہ ویکسین میں ناجائز منافع خوری نہ ہو۔ایک بیان میں معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کے درآمدی دستاویزات کا معائنہ لازمی کیا جائے گا، قیمت کی حد مقرر نہیں تاہم ناجائز منافع خوری پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری حکام نجی سیکٹر کی درآمد شدہ ویکسین کی افادیت اور شہریوں کو محفوظ انداز میں 2ویکسین پہنچانے کے عمل پر نظر رکھنے کے ذمہ دار ہوں گے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اب تک اسپٹنک 5،سائنو فام اور آسٹرا زینیکا کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

فیصل سلطان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -