صوابی،دوہرے قتل میں  مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

صوابی،دوہرے قتل میں  مطلوب 3 اشتہاری گرفتار

  

صوابی(بیورورپورٹ) پر مولی پولیس نے دو افراد کے قتل میں پولیس کو مطلوب تین مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر لیا ڈی پی او صوابی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ پر مولی سبحان اللہ خان اور اس کی ٹیم کو نقد انعام اور توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا پندرہ جون 2019کو موٹر کار پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں قیصر خان اور سر فراز خان جاں بحق ہوئے تھے جس کی دعویداری بخت شیر، بخت سراج، نواب شیر اور امین شیر پر کی گئی تھی۔ فائرنگ سے کار کوبھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ ڈی ایس پی رزڑ پشم گل خان، ایس ایچ او پر مولی سبحان اللہ خان کی قیادت میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے بھر پور جدوجہد کی اس دوران پولیس نے ایک کارروائی کے دوران نواب شیر، بخت سراج، امین شیر کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔پولیس نے درج ایف آئی آر کے مطابق تفتیش شروع کر دی ہے۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ لاہور الطاف خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران 1979گرام چرس بر آمد کر کے شیر زادہ سکنہ انبار کو گرفتار کر لیا جب کہ دیگر کارروائیوں میں تین عدد پستول، ایک عدد ریپیٹر اور ایک عدد شاٹ گٹ بمعہ کارتوس برا ٓمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -