امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتیں 

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   کراچی (آن لائن)  امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے غیر ملکی وفود  نے  ملاقاتیں  کی ۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ میری ٹائم چیلنجز پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں ہونیوالی  نویں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرس کے آخری روز  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے  ایرانی بحریہ  کے جنوبی فلیٹ کمانڈر اور عراق کے نیول آپریشنز سینٹر کے ڈائریکٹر  نے ملاقاتیں کیں،علاوہ ازیں نائجیرین بحریہ کے ڈپٹی ہائڈروگرافر اور فلسطینی بحریہ کے ایریا کمانڈر نے بھی نیول چیف سے ملاقاتیں کیں    نیول چیف سے غیر ملکی وفود کی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور مشترکہ میری ٹائم چیلنجز پر گفتگو کی گئی  دریں اثناء امیرالبحر نے ساتویں بین الاقوامی میری ٹائم مشق امن میں شرکت پر مہمان وفود کا شکریہ  بھی ادا کیا 
ملاقاتیں