وسطی کرم کے پانچ قبائل نے  پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان کی حمایت کا اعلان کردیا

وسطی کرم کے پانچ قبائل نے  پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان کی حمایت کا اعلان ...

  

پاراچنار(نمائندہ پاکستان)وسطی کرم کے پانچ قبائل نے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان کی حمایت کا اعلان کردیاوسطی کرم کے علاقے مناتو میں بڑے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پانچ اقوام کے راہنماؤں حاجی نواب گل،محمد ہاشم،دلدار خان،نبی جان،حاجی فضل خنان اور محمد اسلام نے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کرم ون میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان کی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا کہ فخر زمان ایک مخلص اور ایماندار قبائلی سردار اور سیاسیدان ہیں جو کامیابی کے بعد علاقے میں سکولوں،ہسپتالوں،ٹیوب ویل اور گلی کوچوں کی پختگی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔اس لئے اس کی حمائیت کا اعلان کیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -