شاہ کوٹ،نامعلوم افراد کمسن بچی کو اغوا کے بعد قتل کر کے فرار
شاہ کوٹ(نمائندہ خصوصی)نامعلوم افراد نے تین سالہ کمسن بچی اسوا کو اغوا کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ وارڈ نمبر10کے رہائشی شخص محمد نعیم کی تین سالہ پوتی اسوا صبح ساڑھے نو بجے پراسرار طور پر گھر سے لاپتہ ہوگئی جس کے چار گھنٹے بعد ہی بچی کی مسخ شدہ نعش شاہ کوٹ لاری اڈہ کے عقب سے قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے ہیں اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا ہے تاہم قتل کی اصل وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قتل ہونیوالی تین سالہ کمسن بچی اسواکا والداخلاق ایک مقدمہ قتل میں جیل میں ہے جبکہ بچی کی والدہ اس سے ملاقات کے لئے فیصل آباد گئی ہوئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جارہی ہے کمسن بچی کے قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
بچی قتل