شبقدر،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،2 اشتہاری گرفتار

شبقدر،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،2 اشتہاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر (نمائندہ خصوصی) شبقدر کے مختلف علاقو ں میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے پولیس نے دوران کاروائی 10مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیاجبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران گرفتار منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لی گئی۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں مطلوب 6ملزمان کو بھی دھر لیا ہیں۔ تھانہ شبقدر نے ڈی ایس پی فاروق زمان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شبقدر جوہر شید خان کی قیادت میں مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران قتل اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا ہیں ملزمان کے قبضے سے الہ قتل سمیت 8پستول اور سینکڑوں کارتوس بھی برآمد کئے گئے۔ ڈی ایس پی شبقدر فاروق زمان خان اور ایس ایچ او تھان شبقدر جوہر شید خان نے پولیس کاروائی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دوران کاروائی منشیات فروش بھی گرفتار کئے گئے جن کے قبضے سے 510 چرس او ر 95گرام آئیس برامد کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ کے خلاف پولیس کی مسلسل کاروائیوں میں مطلوب 6ملزمان بھی گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ ڈی ایس پی فاروق زمان نے مزید کہا کہ دوران اپریشن 10مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہیں