ٹانک، کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم، عدنان عزیز ایڈووکیٹ 

ٹانک، کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم، عدنان عزیز ایڈووکیٹ 

  

 ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک: سینئر قانون دان و سیکرٹری انفارمیشن ڈسٹرکٹ بار ٹانک عدنان عزیز ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینو سمیت انکے تمام عملے نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے محکمہ مال کے عدالتی معاملات میں بھی بغیر رشوت کے کوئی شنوائی نہیں ہوتی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فوری نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا انکا کہناتھاکہ محکمہ مال ٹانک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے بغیر پیسوں کے کوئی کام نہیں ہوتا ان کاکہناتھاکہ محکمہ مال میں عدالتی کام میں بھی کیس درج کرنے کے ہزاروں روپے خودساختہ ٹیکسیز عائد کئے ہیں جبکہ کیس کی شنوائی بغیر لے دے کے نہیں ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ اراضی کیس کے فیصلے کے موقع پر بھی پچاس ہزار روپے بطور رشوت لئے جارہے ہیں نہ دینے پر فیصلے التواء کا شکار یا فائل حوالے نہیں کی جاتی سینئر قانون دان کا مزید کہناتھاکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے بیوروکریسی سے اختیارات لیکر نچلی سطح پر عوام کو منتقل کئے تھے جوکہ ایک خوش آئندہ اقدام تھا مگر سیاستدانوں نے دوبارہ عوامی نمائندوں سے اختیارات لیکر بیوروکریسی کے حوالے کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیاانہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ محکمہ مال ٹانک میں جاری کرپشن اور لوٹ مار کے بازار کا فوری نوٹس لیکر متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کی داد رسی ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -