نوجوانوں کی سماجی ترقی کیلئے مشرقی روایات ضروری، پروفیسر عبدالمنان خرم

 نوجوانوں کی سماجی ترقی کیلئے مشرقی روایات ضروری، پروفیسر عبدالمنان خرم

  

لاہور (پ ر) چیئرمین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہمیں ان کی سماجی تربیت کے تمام مراحل میں مشرقی روایات اور اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں یونیک ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام نوجوان نسل اور ان کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان کے تمام مراحل میں نوجوانوں کا کردار اہم رہا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بنا کر ملک کا مستقبل روشن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں نوجوانوں کو مختلف النوع چیلنجز کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں نوجوانوں کو درست سمت میں گامزن کرنا وقت کی عین ضرورت ہے۔ چیئرمین یونیک گروپ نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے اولین مقاصد میں طلبا کی نصابی سرگرمیوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دینا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز گزشتہ 34برسوں سے طلبا کی سماجی تربیت کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج یونیک گروپ کے طلبا عملی میدان میں سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سر گرم عمل ہیں۔ 

نہوں نے کہا کہ یونیک کا یہ خاصہ رہاہے کہ وہ طلبا کی نصابی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی تربیت کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہاہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر وسیم انور چوہدری نے کہا کہ والدین اپنی مصروفیت کے باعث اپنے بچوں پر وہ توجہ دینے سے قاصر ہیں جن کی انہیں معاشرے میں رہتے ہوئے ضرورت ہوتی ہے اور ایسی صورتحال میں اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا کردار اہم ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی روایات کی پاسداری سے ہی ہم نوجوانوں کو سہی سمت میں گامزن کر سکتے ہیں۔ سیمینار میں سینئر پرنسپل فریحہ ارشد، پرنسپل ہیڈ آفس جہانزیب انور ملک اور مینیجر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز زنیر چوہدری کے علاوہ اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

مزید :

کامرس -