وزیراعظم کٹا بچاؤ، کٹافربہ پروگرامز، 1839ملین روپے مختص 

وزیراعظم کٹا بچاؤ، کٹافربہ پروگرامز، 1839ملین روپے مختص 

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین دریشک نے وزیراعظم کٹا بچاؤ اور کٹا فربہ پروگرامز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کے لئے کل 1839 ملین روپے مختص کیا ہیں۔اب تک کٹا بچاؤ پروگرام کے تحت مالی سال 2019-20 میں 39,216 کٹرے اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت 29,514کٹرے رجسٹرڈ کیے گئے جن کے مالکان کو بالترتیب 254 ملین اور 118 ملین روپے کی سبسڈی ادا کی جا چکی ہے۔اس سال اب تک کٹا بچاؤ سکیم کے تحت 18,000 اور کٹا فربہ پروگرام کے تحت 37,000 کٹرے رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر مزید کہا کہ اس پروگرام سے پاکستان کی عوام کو سستا اور حلال گوشت کے ساتھ ساتھ روزگار اور کاروبار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔

مزید :

کامرس -