حلیب فوڈزکی قصور کے ساتھ تعلیم کی حمایت کیلئے شراکت قائم 

حلیب فوڈزکی قصور کے ساتھ تعلیم کی حمایت کیلئے شراکت قائم 

  

لاہور(پ ر) پاکستان میں صفہ اول کی ڈیری پروسیسنگ کمپنی حلیب فوڈز نے علاقے میں سکول بنانے کے لئے ضلعی حکومت قصور کے ساتھ شراکت کی ہے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکول پتوکی (ڈی پی ایس) کی تعمیر میں آسانی پیدا کرنے کے لئے، ایچ ایف ایل نے فیز 1 میں سات سو سیمنٹ بیگ اور فیز 2 میں مزید 200 بیگ عطیہ کیے ہیں۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، ایچ ایف ایل کے سی ای او، سید مظہر اقبال نے کہا، ''حلیب فوڈز اپنے قیام کے بعد سے ضلع قصور میں کام کررہی ہے اور کمیونٹی کی ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ 1984 کے بعد سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ، ہم ہمیشہ سے ضلعی حکومت کے کمیونٹی بازاروں، راشن کی فراہمی اور خصوصی بچوں کی مدد کے لیے حمایت کرتے رہے ہیں۔ ضلعی حکومت نے پتوکی میں اسکول کی تعمیر کا ایک بہت ضروری منصوبہ شروع کیا اور کون اس طرح کے اچھے مقصد کی حمایت نہیں کرنا چاہے گا۔ سب سے بڑھ کر، تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے، جہاں عوام سے لے کر نجی شعبوں تک ہر سطح پر بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ کمیونٹی کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر ہمیں انتہائی  خوشی ہے ۔"اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، اسامہ شارون نیازی نے کہا، ''ہمیشہ کی طرح حلیب فوڈز کمیونٹی کی حمایت، عوام کی فلاح و بہبود کے موقع پر سب سے آگے رہا ہے لیکن اس دفعہ کا مقصد اور اس میں کردار بھی بڑا ہے۔ تحصیل حکومت حلیب فوڈز کے تعاون کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

 اور امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی اس فلاح و بہبود سے چلنے والے منصوبے پر عمل کریں گے۔"حلیب فوڈز پھولنگر پلانٹ کے قریب واقع اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈی پی ایس، 18.75 ایکڑ اراضی میں پھیلا ہوا ہے۔ طلباء کو پری سکول سے سیکنڈری تک تعلیم دی جائے گی۔ پتوکی میں بچوں کے لیے جامع تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ بلاک کینٹین، ملٹی پرپز ہالز، اسمبلی ایریا، سائنس لیبز اور کھیل کے میدان جیسی سہولیات میسر ہوں گی۔

مزید :

کامرس -