چیف جسٹس کاایڈیشنل سیشن جج اور سول ججوں کی غیر حاضری کا نوٹس، وضاحت طلب 

چیف جسٹس کاایڈیشنل سیشن جج اور سول ججوں کی غیر حاضری کا نوٹس، وضاحت طلب 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سول ججوں کے بغیراطلاع غیر حاضر ی کانوٹس لے لیا،فاضل جج نے سیشن جج لاہور کو حکم دیا ہے کہ وہ تین یوم کے اندر متذکرہ بالا جوڈیشل افسران سے وضاحت لے کر لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائیں،چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں نصب آن لائن سسٹم کے ذریعے لاہور کی مختلف سیشن و سول عدالتوں کی آن لائن انسپکشن کی گئی،انسپکشن کے دوران عدالتوں سے غیر حاضر 31 جوڈیشل افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے، آن لائن انسپکشن کے دوران چار ایڈیشنل سیشن ججوں اور چھ سول ججوں نے کمرہ عدالت میں کم وقت کام کیا جبکہ 9ایڈیشنل سیشن ججز اور 12 سول جج پورا دن بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر رہے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ آخر -