خواتین ٹیچر مستقلی،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو کارروائی سے روک دیا گیا

خواتین ٹیچر مستقلی،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو کارروائی سے روک دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے دو خواتین اساتذہ کی مستقلی کی دائردرخواستوں پرمعاملہ یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو بھجواتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ کو خواتین اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیاہے،عدالت نے درخواست گزار خواتین اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کابھی حکم دیاہے،مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی نے مسز کرن خورشید اور رابعہ انعم کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزاروں کی جانب سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزاروں کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے درخواست گزاروں کو ملازمت مستقل کرنے کی بجائے ایڈہاک بنا دیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے ملازمت پر مستقل نہیں کیا اور تنخواہیں بھی روک لی ہیں 

 خواتین اساتذہ 

مزید :

صفحہ آخر -