پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پروفاق اور اوگرا سے جواب طلب

پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پروفاق اور اوگرا سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے،مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی قائم دورکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست میں وفاقی حکومت،وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فہ کالعدم قراردیاجائے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -