ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیاں،درخواست پروفاق کو فریق بنانیکاحکم

ایف آئی اے میں غیر قانونی بھرتیاں،درخواست پروفاق کو فریق بنانیکاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ایف آئی اے میں سب انسپکٹر کی میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنانے کاحکم دے دیاہے،درخواست گزار شہری محمد جہانزیب کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ ایف آئی اے میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں کی گئیں،ایف آئی اے کی میرٹ لسٹ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے،غیر قانونی بھرتیوں کو روکنے اورایف آئی میں میرٹ پر بھرتیوں کے حوالے سے حکم جاری کیاجائے۔عدالت نے مذکورہ بالاحکم کے ساتھ کیس سماعت ملتوی کردی۔

ایف آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -