ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزمہ کی فرار کی کوشش ناکام
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر خاتون ملزمہ شمیم اخترکی فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی،مسٹر جسٹس جسٹس انوارالحق پنوں نے خاتوں کی عبوری ضمانت کی دراخواست پر سماعت کی،اوکاڑہ میں خاتون ملزمہ شمیم اختر پر اسقاط حمل میں ملوث ہونے کا الزام تھا،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی جس کے بعد ملزمہ نے ضمانت مسترد ہوتے ہی فرارہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے یہ کوشش ناکام بنادی اور حراست میں لے لیا۔
فرار کی کوشش