کورونا ویکسین کی درآمد کے اقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

کورونا ویکسین کی درآمد کے اقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)کورونا ویکسین کی درآمد کے اقدام کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے، درخواست میں وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین این سی او سی کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ  پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، ملک میں ڈاکٹرز اور ریسرچ لیبارٹریز بھی موجود ہیں، ایٹمی صلاحیت کے باوجود کورونا کی ویکسین کیوں دریافت نہیں کی گئی، پاکستان کورونا کے معاملے پر چین، امریکہ، برطانیہ ودیگر ممالک پر انحصار کررہاہے، ان ممالک میں حرام خوراک کھانے والے انسانوں پر ویکسین کی تیاری کے لئے تجربات کئے گئے، اس ویکسین کے پاکستان سمیت دیگراسلامی ممالک کے لوگوں پر مضر صحت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ کورونا کی ویکسین کے مضر اثرات سے عوام کو بچانے کیلئے درآمد پر پابندی عائد کی جائے۔
کورونا ویکسین 

مزید :

صفحہ آخر -