اسلام آباد، بندروں کا حملہ، وائلڈ لائف کا ملازم زخمی
اسلام آ باد (آئی این پی) اسلام آباد کے تفریحی مقام ٹریل 4 پر بندروں نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ چیئرمین اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ رینا سعید خان کے مطابق بندروں نے اہلکار پر خوراک نہ کھلانے کی وجہ سے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مارگلہ ہلز کے بندر سیاحوں کی طرف سے کھانا کھلائے جانے کی عادی ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس کچھ کھلانے کے لیے نہ ہو تو بندر حملہ کردیتے ہیں۔ انہوں نے سیاحوں سے درخواست کی کہ وہ بندروں کو ٹریل اور سڑک پر کھانے کے لیے کچھ نہ دیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔
ملازم زخمی