سینیٹ آئی ٹی کمیٹی کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کر نیکی مخالفت، معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنیکا عندیہ 

سینیٹ آئی ٹی کمیٹی کی سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کر نیکی مخالفت، ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت کردی،کمیٹی نے وزارت آئی ٹی کو ہدایت کی کہ بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر والدین کے کنٹرول کے حوالے سے سفارشات تیار کی جائیں، کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا مسئلہ حل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا عندیہ دے دیا،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائزٹرسٹ(پی ٹی ای ٹی)حکام نے کمیٹی کو آگا ہ کیا کہ پی ٹی سی ایل نے حکومت کو لکھا ہے کہ وہ ٹرسٹ کو اڈاپٹ کر لے جس پرکمیٹی نے اس بارے میں مزیدتفصیلات طلب کر لیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر روبینہ خالد کی صدارت میں ہوا، والدین کو آگاہی دینی چاہیے، ذمہ داری والدین اور خاندانوں کو دی جائے، انہوں نے کہا کہ جب تک لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوتا،لینڈ مافیا بچتے رہیں گے، لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیاجائے، چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ اس وقت آئی ٹی کی پروموشن کیلئے کوئی گروپ نہیں دیکھا، ایسا گروپ بنایا جائے جس کو لوگ جوائن کریں،  ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، ہم معاملہ ایف آئی اے کو بھجوائیں گے۔

روبینہ خالد

مزید :

صفحہ آخر -