سپریم کورٹ، کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کاحکم 

         سپریم کورٹ، کٹاس راج مندر کمپلیکس کا انتظام متروکہ وقف املاک بورڈ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کٹارس راج مندر کمپلیکس کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی حکومت کٹاس راج مندر کا انتظام پنجاب حکومت سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کرے۔پیر کو سماعت کے دور ان عدالت عظمیٰ نے کہاکہ وفاقی حکومت کٹاس راج مندر کمپلیکس کی متروکہ وقف املاک کو حوالگی دو ہفتوں میں یقینی بنائے۔ دوران سماعت اپوزیشن کے لانگ مارچ کا بھی تذکرہ ہوا۔ فیصل چوہدر ی نے کہاکہ پرناب مندر میں تہوار 26 مارچ کو منانے کا کہا گیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ 26 مارچ کو اپوزیشن نے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ فیصل چوہدری نے کہاکہ سیاسی ماحول کی وجہ سے سکیورٹی کی فراہمی مشکل ہوگی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ پنجاب حکومت نے تمام معاملات کو مدنظر رکھنا ہے۔سپریم کورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کی عدم پیشی پر برہم ہوگئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ چیف سیکرٹری نہ خود آئے نہ عدالتی حکم پر عمل ہوا۔سیکرٹری عملدرآمد پنجاب نے کہاکہ چیف سیکرٹری کابینہ میٹنگ کی وجہ سے مصروف ہیں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ عدالتی نوٹس ملتے ہی کابینہ میٹنگ کیوں رکھی گئی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ پرناب مندر کے حوالے سے خط لکھ کر کونسا تیر مارا ہے؟ خط و کتابت کرنا سیکرٹری کا نہیں کلرک کا کام ہے، چیف جسٹس نے کہاکہ سیکرٹری کا کام احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوتا ہے، اب 100 سال پرانا زمانہ نہیں کہ خط لکھ کر بیٹھے رہیں۔عدالت عظمیٰ نے پرناب مندر کی بحالی اور سکیورٹی کے احکامات پر دو ہفتے میں عملدرآمد رپورٹ مانگ لی۔
کٹاس راج مندر

مزید :

صفحہ آخر -