مانگا منڈی،تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کچل دیا

مانگا منڈی،تیز رفتار مزدا نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کچل دیا

  

مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) مانگا منڈی رائے ونڈ روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 25 سالہ نوجوان کو کچل دیا۔  بتایا گیا ہے کہ نجی فیکٹری میں ملازمت کرنے والا بہاول نگر کا رہائشی محمد ندیم فیکٹری سے صبح سویرے چھٹی کر کے مانگا منڈی اپنی رہائش کی طرف آ رہا تھا کہ تیز رفتار مزدا اس کے اوپر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں محمد ندیم موقع پر جاں بحق ہو گیا اور موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مزدا ٹرک کاڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

 نوجوان کچل دیا

مزید :

صفحہ آخر -