اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 19 کو طلب  

   اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 19 کو طلب  

  

 اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 19 کو طلب کر لیا۔اجلاس میں سینیٹ انتخابات،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث ہو گی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز جمعہ 19 فروری 2021 صبح 11بجے منعقد ھو گا۔اسپیکر اسد قیصر نے اسمبلی کا اجلاس آئین کی شق (3) 54 کے تحت طلب کیا ہے،یہ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات،بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث ہو گی۔ 

  اپوزیشن 

مزید :

صفحہ آخر -