وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور عاطف خان میں صلح ہوگئی

     وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور عاطف خان میں صلح ہوگئی

  

پشاور(آئی این پی)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان اور سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کے درمیان موجود اختلافات دور ہو گئے ہیں اور ان کے مابین صلح ہو گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق  دونوں کے درمیان صلح کرانے میں بنیادی کردار گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے ادا کیا ہے،صلح ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کی وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں اکھٹے چلنے پر اتفاق کیا گیا اور پرانے گلے شکوے بھلانے کا وعدہ بھی ہوا، کے پی کے سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کے ساتھ تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں،عاطف خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی کے پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق  سابق سینئر صوبائی وزیر عاطف خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاطف خان کو سلطان محمد خان کی جگہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا، سلطان محمد خان نے سینیٹ انتخابات 2018 سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اپنے منصب سے استعفی دیا ہے، وہ صوبائی وزیر قانون کی حیثیت سے کابینہ کا حصہ تھے۔

صلح ہوگئی

مزید :

صفحہ آخر -