سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع 

 سینیٹ امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب)سمیت دیگر اداروں نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کوائف نیب، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)،فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور سٹیٹ بینک کو بھجوادیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن متعلقہ اداروں سے امیدواروں کی دہری شہریت، کیسز اور بینک ڈیفالٹرکی تفصیلات لیگا، تحقیقاتی ادارے امیدواروں سے متعلق اپنی رپورٹس 17 فروری تک الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے اور ریٹر ننگ افسران متعلقہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اسکروٹنی شروع کریں گے۔خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ3 مارچ کو ہوگی،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔چاروں صوبوں اور اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی ڈیجیٹل سہولت سینٹرز کو موصول ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی دفاتر میں قائم ڈیجیٹل سہولت سینٹرزنے کام شروع کردیا ہے۔
نیب

مزید :

صفحہ آخر -