امن مشق 2021،پاک بحریہ کے سربراہ کا روسی بحری جہاز کا دورہ

 امن مشق 2021،پاک بحریہ کے سربراہ کا روسی بحری جہاز کا دورہ

  

 کراچی(آئی این پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملک میں امن مشق 2021کے دوران روسی بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں غیرملکی افسران نے جہاز میں نصب جدید سسٹم سے متعارف کرایا۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف نے روسی بحری جہاز ایڈمرل گریگورووچ فریگیٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر روسی جہاز کے کپتان کونسٹنٹن اکسیونوف نے فریگیٹ کے ذریعے پاکستانی مہمان کی رہنمائی کی، غیرملکی افسران نے بحری بیڑے میں نصب خصوصی آلات اور جدید تکنیکی مہارت سے آگاہ کیا۔  امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اعزازی مہمانوں کی کتاب میں اپنی یادگار بھی درج کیں۔

 امن مشق 2021

مزید :

صفحہ آخر -