سینیٹ الیکشن، عامر لیاقت کا حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار
کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا رکن ہوں لیکن حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔ عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں، پہلے جماعت میں آئیں، حلف اٹھائیں اور کچھ ماہ پارٹی میں گزاریں۔
عامر لیاقت