پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،سعودی سفیر

 پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں،سعودی سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(آئی این پی) سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سعودی عرب کے سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سعودی عرب کیساتھ طویل المدتی دلی، روحانی وابستگی ہے، دونوں ممالک کے عوام بھائی چارے کے رشتہ میں پیوستہ ہیں، پاکستان میں متعددشعبوں میں تجارت کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت موجود ہے۔ 
سعودی سفیر 

مزید :

صفحہ آخر -