فواد چوہدری ناراض ایم این اے خرم لغاری کو منانے میں کامیاب

فواد چوہدری ناراض ایم این اے خرم لغاری کو منانے میں کامیاب

  

 اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خرم لغاری کو منانے میں کامیاب، وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران خرم لغاری کو ان کے حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی یقین دہانی کرا دی، تفصیل کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد اور وزیر اعلی پنجاب سے ناراضگی کا اظہار کرنے والے ممبر صوبائی اسمبلی خرم سہیل خان لغاری نے ملاقات کی، گزشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری خرم لغاری کو منانے میں کامیاب ہو گئے، وزیر اعظم سے ملاقات میں خرم لغاری کو ان کے حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی گئی جس کے بعد خرم لغاری نے وزیر اعلی پنجاب کیخلاف آئندہ بیان بازی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

خرم لغاری 

مزید :

صفحہ آخر -