مختلف مقامات پر زیر تعمیر دیواریں گرنے سے 1مزدور جاں بحق، 6زخمی

         مختلف مقامات پر زیر تعمیر دیواریں گرنے سے 1مزدور جاں بحق، 6زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر زیر تعمیر دیواریں گرنے کے نتیجے میں 1مزدور جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے۔  تفصیلات کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ہمدرد چوک میں واقع پیٹرول پمپ کی دیوار تعمیر کے دوران گر گئی جس کے نتیجے میں  پانچ مزدور ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے 4 مزدوروں کوزخمی حالت میں ریسکیو کر لیا زخمیوں کوشریف میڈیکل سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 20سالہ مزدور مبشر دوران علاج جانبر نہ ہو سکا۔ بادامی باغ کے علاقے جوزف کالونی میں گودام کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزدور جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -