فضائیہ ہاؤسنگ سکینڈل،ملزمان کے ریمانڈ میں 8 مارچ تک توسیع

   فضائیہ ہاؤسنگ سکینڈل،ملزمان کے ریمانڈ میں 8 مارچ تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث ملزمان سلیم حنیف اور محمد حفیظ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 8 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے نے آئندہ سماعت پر 3 گواہوں کو بھی دوبارہ طلب کرلیاہے،احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ عدالت میں پیش ہوئے۔

پاک فضائیہ سکینڈل۔

مزید :

صفحہ آخر -