اثاثہ جات کیس، چیف انجینئر ٹیپا سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

 اثاثہ جات کیس، چیف انجینئر ٹیپا سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی ...

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار گریڈ 19 کے آفیسر چیف انجینئر ٹیپا ملزم مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کیخلاف کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی،عدالت کا ملزموں کو یکم مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے،عدالت نے نیب کو ملزمان کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کی لاہورہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی،ملزمان مظہر حسین اور شریک ملزم انجم ذیشان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

 اثاثہ جات کیس

مزید :

صفحہ آخر -