سول عدالت نے ادکارہ بابرہ شریف کے پلازہ پر قبضہ کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی 

سول عدالت نے ادکارہ بابرہ شریف کے پلازہ پر قبضہ کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی 

  

لاہور(نامہ نگار)سول جج شازیہ محبوب نے ادکارہ بابرہ شریف کے پلازہ پر قبضہ کرنے کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی،عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ کرائے داروں نے جگہ کو خالی کردیاہے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔عدالت نے اداکارہ بابرہ شریف کی درخواست پر پلازے کو فوری خالی کرنے کا حکم دیا تھا،تاہم عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ کی روشنی میں کیس نمٹا دیا گیا۔

بابرہ شریف 

مزید :

صفحہ آخر -