ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری کروڑوں کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء سے محروم 

  ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، شہری کروڑوں کی نقدی، زیورات، قیمتی اشیاء سے ...

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقے میں  پولیس کانسٹیبل زاہد کے گھر چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور گھر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے جبکہ ٹاؤن شپ میں 5 ڈاکو گودام میں گھس کر سیکیورٹی گارڈسمیت گودام میں موجود تمام افراد کو یرغمال بنا کر 73 لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہو گئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ڈاکوؤں کی شناخت کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ مانگا منڈی میں ڈاکو ہاشم کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ20 کی نقدی،زیورات و دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ وحدت کالونی میں ڈاکو ناصراقبال کے گھر میں گھس کر 3لاکھ80 ہزار روپے نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔ فیکٹری ایریا میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو خرم نواز اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیورات۔ شالیمار کے علاقے سے انجم علی اور فیملی سے 1لاکھ 30ہزار نقدی و زیورات،داتا دربار کے علاقے میں سلیم سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 65ہزار۔لٹن روڈ میں عثمان سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور سول لائنز سے گن پوائنٹ پر آصف سے 20ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور کوٹ لکھپت اور گلشن راوی اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ ہنجروال، مناواں اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے۔

 وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -