اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی حمایت کردے: گورنر پنجاب 

اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی حمایت کردے: گورنر پنجاب 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خاں کیخلاف تحر یک عدم اعتماد کا سوچنے والی پی ڈی ایم چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولے۔وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے۔ خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی و اتحادی سینٹرزامیدوار کامیاب ہوں گے۔وہ گزشتہ روز صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور کیساتھ ساتھ نیا پاکستان ہاؤسنگ سمیت دیگر ایشوز پر بھی بات چیت کی گئی۔گورنر پنجاب نے کہا اپوزیشن اگر تحر یک عدم اعتماد کا شوق پوراکر نا چاہتی ہے تو کر لے لیکن اس سے قبل چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ ضرور مد نظر رکھے، اتحادیوں سمیت سب اراکین وزیر اعظم عمران خان کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت دونوں 2023 ء تک قائم رہیں گے۔ سیاسی ماحول کو گرم رکھنے کیلئے پی ڈی ایم نئے نئے اعلانات کررہی ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوا ن بالا کا تقدس بحال ہو گا۔ اپوزیشن سیاست کر ے مگر قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش نہ کر ے۔ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانا ملکی و قومی مفادات کیخلاف ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف متحد ہے۔ تحر یک انصاف کے پاس5سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ ہے، عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پرہی ہوں گے اور اپوزیشن ناکام ہوگی۔

گورنر پنجاب 

مزید :

صفحہ آخر -