گارڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مرید کے کی پری لانچنگ رنگا رنگ تقریب 

      گارڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ مرید کے کی پری لانچنگ رنگا رنگ تقریب 

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) گارڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڑ مریدکے کی پری لانچنگ رنگا رنگ تقریب کا انعقاد، صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال مہمان خصوصی تھے۔ درجنوں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی تقریب میں شرکت، ڈائریکٹر گارڈن سٹی میاں مشتاق اور چوہدری سجاد نے گارڈن سٹی کو مستقبل کی خوبصورت رہائشی اور کمرشل ہاؤسنگ سکیم قرار دیتے ہوئے کہا گارڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہے ہم ابتدائی طور پر 3مرلہ 5مرلہ7مرلہ10مرلہ 20مرلہ رہائشی پلاٹس آسان اقساط میں دینے کا پلان دے رہے ہیں 3مرلہ 2لاکھ5مرلہ 3لاکھ7مرلہ4لاکھ 25ہزار10مرلہ4لاکھ 50ہزار 20مرلہ 9لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ بکنگ کرائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا 36ماہ کی آسان اقساط کی سہولت بھی دے رہے ہیں، خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان کا مشن ہے ہر غریب کی چھت کی فراہمی ہمارا حدف ہے اس کیلئے ملک بھر میں کام جاری ہے، میاں اسلم اقبال نے پرائیویٹ سیکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا نجی ہاؤسنگ سکیم کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ہاؤسنگ سکیم عوام سے جو وعدہ کرے اپنی کمٹمنٹ کو پورا کریں۔ دو نمبر ز سوسائٹی نے بھی بڑا نقصان پہنچایا ہے، ہم اچھی ہاؤسنگ سکیم کی سرپرستی کریں گے اس موقع پر گارڈن ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ نے 10نامور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو اتھارٹی لیٹر جاری کیے جو ڈیلرز نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ سکیم سے وصول کیے اس موقع پر عجوہ اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو میاں عاصم جاوید نے روزنامہ پاکستان کو بتایا گارڈن ہاؤسنگ سکیم ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہے زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی بجلی، گیس اور فول پروف سیکورٹی کا انتظام ہو گا،بجلی، گیس، وسیع روڈ، سیوریج، مسجد، ہسپتال، سکول، پارکوں اور فول پروف سیکورٹی کا انتظام ہو گا۔ میاں عاصم جاوید نے کہا میاں مشتاق اور چوہدری سجاد اس لیے پہلے اہل لاہور کو خوبصورت ہاؤسنگ سکیم دے چکے ہیں ان کا تجربہ اور شفاف انداز بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ گارڈن ہاؤ سنگ سکیم میں بکنگ کیلئے عجوہ اسٹیٹ، الرحیم اسٹیٹ، اے بی اسٹیٹ، سمارٹ مارکٹینگ، القصواء تجارت مارکٹینگ، اے بی این مارکٹینگ، جے ون ایسوسی ایٹس، سکائی لمیٹڈ مارکٹینگ اورپراپرٹی زون سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

گارڈن سٹی ہاؤسنگ سکیم 

کیپشن

مزید :

صفحہ آخر -