ہربنس پورہ، تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 2افراد زخمی
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، 2افراد زخمی ہوگئے۔ ہربنس پورہ تاج باغ یوٹرن کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر نہر میں گرگئی اس موقع پر راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں تمام افراد کو باہر نکلال لیا ریسکیو حکام کے مطابق دو افرادکو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر طبی امداد دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔