ورچوئل ورکشاپس کا تعلیمی تربیتی نشستوں کا انعقاد

 ورچوئل ورکشاپس کا تعلیمی تربیتی نشستوں کا انعقاد

  

کراچی (پ۔ر)گزشتہ دنوں ورچوئل ٹیکسپو2021 نے اس مایہ ناز پلیٹ فارم سے منسلک تجرباتی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں فیشن کی دنیا کی سرفہرست شخصیات کے ساتھ ورچوئل ورکشاپس کا انعقاد کیا۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے یکم فروری،2021 کو پہلی بین الاقوامی ورچوئل نمائش، TEXPO 2021 کا افتتاح کیا،جس کا انعقاد ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے کیا گیا اور اسے 5 دنوں تک 24/7 لائیورکھا گیا۔ اس سے قبل TEXPO کی منعقد کردہ تقریبات میں، TDAPنے براہِ راست(لائیو) سیشن اور پینل ڈسکشن کے ساتھ پاکستان کی فیشن اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کا ایک متناسب تجربہ پیش کیا ہے۔TDAP نے اپنے ان سبق آموز تجربات کو تفصیلی تربیتی نشستوں میں ڈھالا،جس کا مقصد سامعین کو ٹیکسٹائل اور فیبرک کے ہنر کے پس پردہ عوامل اور محنت سے متعلق آگہی فراہم کرنا تھا۔Maestros کے ساتھ ورچوئل ورک شاپس کا تصور اور اس پر عمل درآمد کا سہرا Take II PR کو جاتاہے۔ترجمان کے مطابق،تمغہ ئ امتیاز کے فاتح، رضوان بیگ نے اِن دستکاریوں کے ماضی، حال اور مستقبل کا احاطہ کرتے ہوئے کڑھائی اورزیبائش سے متعلق گفتگو کرنے اور اس معلومات کو فراہم کرنے کے لیے اس پلیٹ فارم کو منتخب کیا۔Maestrosفیشن میں برپا انقلاب، کئی اوزاروں کی ایجاد اور دستکاریوں کے کاموں کی ترویج سے اس شعبے میں ترقی کررہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -