آفتاب شاہ کے قاتل کو گرفتار کیا جائے گا، جام اکرام دھاریجو

  آفتاب شاہ کے قاتل کو گرفتار کیا جائے گا، جام اکرام دھاریجو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے   نے ایس ایس پی گھوٹکی کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور سید آفتاب حسین شاہ کے قاتل کو ہر قیمت پر گرفتار کر کے اس کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ یہ بات آج انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما نادر علی شاہ کے بھانجے سید آفتاب حسین شاہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سید ہاس پہنچ کر مقتول کے ورثا کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر بنگل خان مہر، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سکندر علی لاکھو، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری عبدالمجید لاکھو، محمد اسماعیل ڈوندو اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور قاتل خواہ کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو اس کو گرفتارکر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سید آفتاب حسین شاہ کے قتل سے ان کو ذاتی طور پر شدید دکھ پہنچا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -