محفوظ کھانے کی بدولت شان فوڈز کی بی آر سی AA ریٹنگ 

  محفوظ کھانے کی بدولت شان فوڈز کی بی آر سی AA ریٹنگ 

  

کراچی(پ ر) دنیا بھر میں اپنے مصالحہ جات اور کھانے کی ترکیبوں کی بدولت قابل بھروسہ تصور کیے جانے والے پکوان کے صف اول کے پاکستانی برانڈ شان فوڈز پرائیویٹ لمیٹیڈ کو برطانوی ریٹیل کنسورشیم نے کڑے معیاری کنٹرول اور کھانے کے حفاظتی اقدامات کی وجہ سے AA ریٹنگ سے نواز دیا ہے۔ برٹش ریٹیل کنسورشیم(BRC) برطانوی تجارتی ایسوسی ایشن جو سالانہ بنیادوں پر اعلیٰ حفاظتی معیار کی حامل کھانے اور مینوفیکچرنگ کی صنعت کے آڈٹ کرتی ہے۔برٹش ریٹیل کنسورشیم کی درجہ بندی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ شان فوڈز کھانے اور کھانے کے اجزا بنانے کی صنعت میں حفاظت، شفافیت، قانونی حیثیت، معیار اور آپریشنل کنٹرول کے حوالے سے کھانے کے عالمی حفاظتی اقدامات(Global Food Safety Initiative) پر عمل پیرا ہے۔5 سال تک BRC کا گریڈ اے اور گزشتہ 7 سالوں سے مسلسل BRC سرٹیفیکیٹ وصول کرنے کے سبب شان فوڈز نے اس سال AA درجہ بندی حاصل کر کے خود کو ہی مات دے دی ہے اور نایاب ریٹنگ کھانے کی اشیا کی تیاری کے عمل کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد دی گئی ہے۔ اس کامیابی کا سہرا شان فوڈز میں کیے جانے والے سخت کوالٹی کنٹرول اقدامات کو جاتا ہے جو تحقیق اور ترقی سے لے کر پیکیجنگ اور تقسیم تک پھیلے ہوئے ہیں اور صارفین کو اعلی ترین معیار کی مصنوعات کی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -