ہمارا کراچی نمائش فٹبال میچ  میں واٹربورڈ کی کامیابی

  ہمارا کراچی نمائش فٹبال میچ  میں واٹربورڈ کی کامیابی

  

کراچی (پ ر) شاہ فیصل فٹبال کلب (ناظم آباد) کے زیر اہتمام سندھ گڈز ٹرک ٹرالراونر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہپی ڈیل اسکول گراؤنڈ ناظم آباد نمبر 4ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ہمارا کراچی نمائشی فٹبال میچ میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ٹیم نے شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کو 2-0 کے مارجن سے ہرادیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فاتح ٹیم کی جانب سے صابر اور ھمارخان نے گول اسکور کئے۔ اعظم بٹ (جنرل سیکریٹری سندھ گڈز ٹرک ٹرالر اونر ایسوسی ایشن) نمائشی میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ دیگر مہمانوں میں (عبدالرحیم شاہ سینئر وائس پریزیڈنٹ) عرفان میمن چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، عاکف خان سابق سینئر نائب صدر DFA سینٹرل، لالہ اورنگزیب صدر شاہ فیصل کلب، محمد اسماعیل سیکریٹری شاہ فیصل ہمایوں بھائی واٹر بورڈ فٹبال ٹیم کے کوچ دل مدار، منیجرخالد انور اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -