پی ٹی سی ایل نے سمارٹ کلاڈ کیمپس سلوشن متعارف کرادیا 

  پی ٹی سی ایل نے سمارٹ کلاڈ کیمپس سلوشن متعارف کرادیا 

  

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیوٹ لمیٹڈ کے ساتھ اشتراک سے کاروباری صارفین کیلئے سمارٹ کلاڈ کیمپس سلوشن متعارف کرادیا۔اس سروس میں مصنوعی ذہانت وائی فائی 6 کیمپس سافٹ ویئر پر مبنی LAN اورWAN  شامل ہیں۔  ان سروسز کا انفراسٹرکچر کاروباری نیٹ ورک کیلئے پی ٹی سی ایل کی کامیاب صنعتی کنکٹیویٹی، صلاحیت اور ڈیٹا سینٹر انفراسٹرکچر  کے ساتھ ساتھ ہواوے کے جدید ترین خود کار نیٹ ورک مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹم کلاڈ پلیٹ فارم کے لئے کارآمد ہوگا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا انٹیلی جنٹ نیٹ ورک آٹومیشن کلاڈ پلیٹ فارم ہے جو مینجمنٹ، کنٹرول اور تجزیاتی طریقہ کار کو مظبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کاروباری نیٹ ورکس کیلئے مکمل آٹو میشن سروسز فراہم کرتا ہے جو بگِ ڈیٹا کے بڑے تجزیاتی طریقہ کار کے ذریعے نقائص اور خامیوں کو دورکرتا ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ضرار ہشام خان، چیف بزنس سروسز آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا  پی ٹی سی ایل کا بزنس سلوشن ہمارے کاروباری صارفین کی بڑھتی ہوئی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار کیا گیا۔ سافٹ ویئر کے حامل نیٹ ورکس تیز ترین، وسیع اور محفوظ ڈھانچہ فراہم کرتے ہیں جس سے ہمارے کاروباری صارفین متحرک اور قابل بھروسہ نیٹ ورکس بنا سکیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -