ویلنٹائن ڈے مغربی معاشرے کا تہوار ہے،عبدالرحمن سلفی

      ویلنٹائن ڈے مغربی معاشرے کا تہوار ہے،عبدالرحمن سلفی

  

کراچی (پ ر) امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی، مولاناپروفیسرحافظ محمد سلفی، علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانا مفتی انس مدنی، علامہ عبدالخالق آفریدی،  مولانا مفتی صہیب شاہد، مولانا مفتی عبدالوکیل ناصر، مولانا مفتی جاسم سلفی، مولانامفتی عبدالحنان سامرودی، ودیگر اہلحدیث علماکرام نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا  اسلام کی مقررکردہ حدود اور مقدس رشتوں کااحترام اسلام کی بنیادی اساس ہے ہر مسلمان مرد عورت پر لازم ہے کہ وہ دین محمدی  پر عمل کرے اور غیر شرعی اور  باطل طریقوں سے اپنے نفسوں کو بچائیں علمانے اپنے نوجوان کو مخاطب کرتے ہوے کہا  کہ زنااور فحاشی ایسا عمل ہے کہ اللہ رب العزت کاغصہ قوموں کی تباہی کاسبب  بنتاہے جب قوم میں یہ گناہ بے پردگی، زنا، فحش کی بیماری  آ جائے تو موت کی کثرت اور زلزلے آتے ہیں   علما کرام نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے   کے نام سے  بے حیاء وفحاشی  یہ مغربی تہذیب اور مادر پدر آزاد  معاشرے کا تہوار ہے جبکہ اسلام  ایک پاکیزہ معاشرے دیتا ہے  مغربی تہوار کا اسلامی میں منانے کا کوئی جواز نہیں 

مزید :

صفحہ آخر -