بارگاادب انٹرنیشنل کے زیراہتما م ویلنٹائن مشاعرے کا انعقاد

  بارگاادب انٹرنیشنل کے زیراہتما م ویلنٹائن مشاعرے کا انعقاد

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بارگاادب انٹرنیشنل کراچی کی جانب سے (ویلنٹائن ڈے مشاعرہ اور بسنت) کا اہتمام کو مل فارم گڈاپ میں منعقد کیا گیا۔ جس میں کراچی کے معروف شعراء کے علاوہ حیدرآباد، سانگھڑسے بھی شعراء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ثبین سیف چیئرپرسن بارگاہ ادب اور سیف اللہ خان نے ممتاز شعراء کے قافلے کو اپنی نگرانی میں کومل فارم گڈاپ خوشیوں اور محبتوں کے رنگ بکھیرتے ہوئے منزل پر پہنچایا۔ پرتکلف ناشتے کے فوراً  بعد مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف شاعر اختر سعیدی اور معروف شاعرہ ریحانہ روحی نے کی جبکہ مہمان خاص معروف شاعر راشد نور اور مہمان اعزازی قادربخش سومرو تھے یہ تقریب کومل فارم کے ایک بڑے ہال میں منعقد کی گئی جن شعراء نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی ان میں اختر سعیدی، ریحان روحی، راشد نور،ثبین سیف، قادربخش سومرو، اجمل سراج، حنا امبریں طارق، آئرین فرحت، ڈاکٹرلبنیٰ عکس، عشرت حبیب، عاش شوکی، علی کوثر، ناہیداعظمی، آفتاب عالم قریشی، لطیف حیدر سانگھڑ،روبی سناروبی حیدرآباد،ڈاکٹر نزیت عباسی، شاہدہ عروج، افروز رضوی، یاسمین یاس ؔ،ڈاکٹر ہما میر، عائشہ خان، عارف شیخ عارف، اور ظفربھوپالی شامل تھے۔اس موقع پر ثبین سیف نے کہا کہ گاہ ادب کی جانب سے ویلنٹائن ڈے ہر سال خوبصورت انداز میں منایاجائے گااور آخرمیں مہمانوں کوپرُتکلف لنچ دی گئی جس کے بعد تمام شعراء کا قافلہ اپنی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -