زمبابوے کیخلاف سیریز کی تصدیق 

زمبابوے کیخلاف سیریز کی تصدیق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے کرکٹ زمبابوے کو طے شدہ شیڈول کے مطابق اپریل میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل سیریز کھیلنے کی تصدیق کردی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دورے پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم کووڈ صورتحال اور فلائٹس کی دستیابی سمیت دیگر معاملات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کا دورہ اپریل میں میزبان ٹیم کے جنوبی افریقہ کیخلاف تین آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ میچز کے فوری بعد ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق قومی مینز ٹیم سترہ اپریل کوبلا وائیو روانہ ہوگی تاہم اس سے قبل جنوبی افریقہ کا ٹور متاثر نہیں ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق ویمنز ٹیم کا دورہ قبل از وقت ختم کرنا پڑا تاہم وہ زمبابوے کرکٹ کے مشکور و ممنون ہیں۔ زمبابوے کرکٹ حکام نے مارچ اپریل میں آئر لینڈ کیخلاف سیریز کے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان سے مقابلوں کے طے ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی سیریز سے زمبابوین کرکٹ کو تقویت ملے گی۔