آسٹریلین اوپن مینز، ویمنز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

آسٹریلین اوپن مینز، ویمنز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل

  

اسلام آباد(اے پی پی)آسٹریلیامیں جاری رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ، ہسپانوی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نڈال، روس کے ڈینیئل میدویدوف، یونان کے سٹیفانوس، جرمنی کے الیگزینڈرزویرو، روس کے آندرے روبلوف،بلغاریہ کے گریگور دیمتروف اور روس کے اسلان کراٹسیف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ الیگزینڈر زویرو سے، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں گریگور دیمتروف کا مقابلہ روس کے اسلان کراٹسیف سے، تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں روس کے آندرے روبلوف کامقابلہ ہم وطن ڈینیئل میدویدوف سے ہوگا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال کا مقابلہ یونانی کھلاڑی سٹیفانوس سے ہوگا۔

۔اسی طرح خواتین کے سنگلز مقابلوں میں میزبان عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی، جاپان کی ناؤمی اوساکا، امریکہ کی سرینا ولیمز، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ، جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا،امریکہ کی جینیفر بریڈی، امریکہ کی ہی جیسکا پگولا اور تائیوان کی ہیش سو وائی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -