پاکستان سپر لیگ 6: ٹکٹوں کی آن لائن خریداری شروع 

پاکستان سپر لیگ 6: ٹکٹوں کی آن لائن خریداری شروع 

  

  

کراچی(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ6کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی۔پہلے مرحلے میں کراچی کے مقابلوں کے ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔شائقین www.bookme.pkپر رجسٹریشن کرواکر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کے چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم  کا کہنا ہے کہ کوویڈ صورت حال میں صرف 20فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم  آکر میچز دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس طرح نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6500تماشائی ایک میچ دیکھ سکتے ہیں جبکہ قدافی اسٹیڈیم لاہور میں یہ گنجائش 4500ہے، ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک شخص ٹکٹ خرید سکتا ہے، بچوں کے ب فارم پر ٹکٹ کی بکنگ کروائی جاسکتی ہے۔ٹکٹ پر شناختی کارڈ کے ساتھ کیو آر کوڈ درج ہوگا جس کو 3مختلف مقامات پر اسکین کرواکر تماشائی اندر داخل ہوسکیں گے، شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ میچ والے دن وہی شخص اسٹیڈیم داخل ہوسکے گا جس کے نام پر ٹکٹ کی بکنگ ہوگی۔پہلے مرحلے میں کراچی کے میچز کی بکنگ شروع کررہے ہیں، لاہور کے میچز کیلئے بھی جلد بکنگ کا آغاز کردیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -